• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عمران نے معاملہ دانشمندی سے ہینڈل کیا، مولانا جا رہے ہیں، شیخ رشید

ایک دو روز میں مسئلے حل ہوجائیں گے، شیخ رشید


راولپنڈی(جنگ نیوز) وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے آزادی مارچ کے حوالے سے کہا ہے کہ عمران نے معاملہ دانشمندی سے ہینڈل کیا، فضل الرحمٰن جا رہے ہیں،مولانا فضل الرحمن کا دھرنا ختم ہورہا ہے،مولانا جارہے ہیں، ایک دو روز میں مسئلے حل ہوجائیں گے۔ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ خوشی ہے موجودہ حکومت نے بڑی دانشمندی سے اس مسئلے کو ہینڈل کیا۔ وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں سیاسی طریقے سے اپنا حق منواتی ہیں نہ کہ محمود اچکزئی جیسے لوگوں کو ساتھ رکھ کے ایسا تاثر دینا چاہتی ہیں کہ جیسے ملک کے خلاف کوئی ایک انتشار یا خلفشار کا ماحول ہو۔شیخ رشید نے ایک بار پھر یہ بات دہرائی کہ انشااللہ مولانا جارہے ہیں، اسلام آباد پرسکون ہوگا اور حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔

تازہ ترین