کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ڈینگی کے مرض سے ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا، ہلاک ہونے والے شخص عبدالوحید کی عمر 55سال تھی اور وہ گھوٹکی کا رہائشی تھا جو کئی روز سے شمالی ناظم آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھا۔ سندھ میں ڈینگی سے رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 28ہوگئی۔