• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سی ڈی اے آزادی مارچ کے شرکاء کی مدد کریں، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے بارش اور بدلتے موسم میں آزادی مارچ کے شرکاء کی مدد کے لیے چیئرمین سی ڈی اے کو احکامات جاری کر دیے۔

چیئرمین سی ڈی اے آزادی مارچ کے شرکاء کی مدد کریں، وزیر اعظم


یہ بھی پڑھیے:آزادی مارچ، چھٹی شام کے فضائی مناظر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے سی ڈی اے چیئرمین کو فوری طور پر دھرنا سائٹ کا دورہ کرنے کے احکامات جاری کیے اور آزادی مارچ کے شرکاء کو امداد بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔





وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے معلوم کریں کہ دھرنے کے شرکاء کی بارش، بدلتے موسم میں کیا مدد کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے جے یو آئی ف کے آزادی مارچ کے شرکاء کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:آزادی مارچ میں شریک65 سالہ شخص جاں بحق

بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کے سبب مارچ کے شرکاء کے کئی عارضی خیمے اُکھڑ گئے جبکہ متعدد شرکاء نے رات میٹرو اسٹیشن میں گزاری.

تازہ ترین