اسلام آباد (نمائندہ جنگ)آزادی مارچ میں شریک65 سالہ شیخ عبدالکریم حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہو گیا، سندھ کے رہائشی کو دل کا دورہ پڑنے پر پمز منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے،دوپہر اڑھائی بجے نماز جنازہ ادا کی گئی، مولانا عطاء اللہ نے امامت کی ،نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقات، ایس پی شیخ زبیر سمیت اسلام آباد ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی،عبدالکریم کا تعلق لاڑکانہ سے ہے جو آزادی مارچ میں شرکت کیلئے اسلام آباد آیا تھا، میت کو بذریعہ ہوائی جہاز آبائی علاقے میں بھجوایا دیا گیا ،نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام کی ریلی میں موجود شرکاء کیلئے ہر ممکن سہولت فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔