• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان کی چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات

فضل الرحمان کی چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات


وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے بنائی جانے والی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن چودھری پرویز الہٰی کی جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آزادی مارچ، حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات پر مشاورت جاری ہے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دھرنا ختم کرنے سے متعلق لائحہ عمل پر مشاورت بھی جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ دونوں رہنماؤں کی تیسری ملاقات ہے۔

اس سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اللّٰہ کرے چودھری صاحب نے شوگر فری حلوہ بنایا ہو، آج میں چودھری صاحب کے گھر حلوہ کھانے آیا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چودھری شجاعت اور پرویز الہٰی نے مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔

تازہ ترین