• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سخت محنت اور اعلیٰ کارکردگی کا صلہ


دنیا بھر میں نوکری پیشہ افراد یہ شکوہ کرتے نظر آتے ہیں کہ ضرورت سے زیادہ محنت کے باوجود ہمیں دفاتر میں سہولتیں نہیں دی جاتیں اور نہ ہی سراہا جاتا ہے لیکن جناب چین میں ایک خاتون باس کے انوکھے اقدام نے سب کو حیران کردیا ہے۔

چین میں ایک کمپنی کی مالکن نے اپنے اسٹاف کی طرف سے سخت محنت اور بہترین پرفارمنس پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب منعقد کی اور تقریب کے دوراپنے اسٹاف کے پاؤں خود دھوئے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کی دھوم مچی ہوئی ہے۔

تازہ ترین