• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن، پرویز الہٰی کی آج رات ہونے والی ملاقات منسوخ

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن پرویز الٰہی کے درمیان آج رات ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آج رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد فضل الرحمٰن اور پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے بنائی جانے والی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن چودھری پرویز الہٰی کی جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آزادی مارچ، حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات پر مشاورت جاری ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دھرنا ختم کرنے سے متعلق لائحہ عمل پر مشاورت بھی جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دونوں رہنماؤں کی تین ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن کی چوہدری برادران سے ملاقات



واضح رہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے چودھری پرویز الہٰی کو مولانا فضل الرحمٰن سے مذاکرات کا مکمل اختیار دے دیا ہے اوریہ فیصلہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

قبل ازیں اسلام آباد میں آزادی مارچ کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم اس حکومت کو گھر بھیج کر رہیں گے، ہم ان کو ایک دن بھی دینے کو تیار نہیں ہوسکتے۔

تازہ ترین