• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی جیل غیر محفوظ، جابر موتی والا کی زندگی خطرے میں پڑ جائے گی

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) دو امریکی ماہر گواہوں نے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ کو بتایا کہ امریکہ میں ڈرگس امپورٹ اور منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا کرنے کیلئے کراچی کے تاجر جابر موتی والا کی امریکہ حوالگی غیر محفوظ جیلوں میں ان کی زندگی کو خطرے میں ڈال دے گی۔ ان کی دماغی صحت مزید خراب ہو جائے گی اور ان کے خود کشی کرنے اور خود آزاری کے خدشات میں اضافہ ہو جائے گا۔ میٹروپولیٹن کورکشنل سینٹر (ایم سی سی) کے سابق وارڈن مورین بائرڈ نے امریکہ سے وڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں شواہد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی سی نیویارک میں جیل کی حالت غیر انسانی ہے، جہاں قیدیوں کو بنیادی انسانی حقوق سے انکار کیا جاتا ہے اور اس کی تصدیق کی کہ اگر جابر کو حوالے کی گیا تو ان کے ذیابیطس کے مرض کو نشانہ بنایا جائے گا۔ 10 اگست 2019 کو ایم سی سی میں جیفری ایپسٹائن کی ہائی پروفائل موت کے بعد بائرڈ نے عدالت کو جیل میں ہونے والی متعدد ناکامیوں کےحوالے سے شواہد کی ایک رپورٹ پیش کی، جس میں شامل تھا کہ سو سائیڈ واچ پر آنے کے باوجود ایپسٹائین کو ہر 30 منٹ میں چیک نہیں کیا جاتا تھا۔

تازہ ترین