• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، منی لانڈرنگ پر 15 برس قید، 70 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا

جدہ(شاہدنعیم)سعودی عرب میں منی لانڈرنگ پر 15 برس تک قید اور 70 لاکھ ریال تک کے جرمانے کی سزا مقرر ہے۔دنیا کا کوئی بھی ملک منی لانڈرنگ کے جرائم کا متحمل نہیں ہوتا۔اس سے سنگین اقتصادی اور سماجی نقصانات ہوتے ہیں۔سعودی وزارت خزانہ نے ٹویٹر پر بتایاہے کہ منی لانڈرنگ سعودی قانون کے مطابق جرم ہے۔ ہر شخص کو اس سوال کا جواب دینا ہوگا کہ اس کے پاس جو دولت ہے وہ اسے کہاں سے ملی۔ مالیاتی ادارو ں کے ساتھ لین دین کرتے وقت رقم کی منتقلی کا حقیقی مقصد بھی بتانا پڑے گا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی کھاتیدار نے کسی مالیاتی ادارے سے معاملہ کرتے وقت سوالات کے غلط جوابات دیئے تو اسی صورت میں اس کی باز پرس ہوگی ۔

تازہ ترین