• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخابات میں فوج تعینات نہ کرنے کی پیپلزپارٹی کی درخواست مسترد

اسلام آباد(نیوزایجنسی) الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دادو ضمنی انتخابات میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے 2018ء کے انتخابات میں فوج کی تعیناتی آئینی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے کی گئی۔ الیکشن کمیشن آرٹیکل 218 کے تحت شفاف انتخابات کرانے کا پابند ہے اور آرٹیکل 220 کے تحت وفاقی اور صوبائی حکام الیکشن کمیشن احکامات کے پابند ہیں۔
تازہ ترین