• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کا مستقبل مریم نواز ہی ہیں،پارٹی وہی چلائیں گی ،تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل کے پہلے سوال مریم نواز کو رہا کردیا گیا، دھرنے کو لے کر شہباز شریف اور پارٹی رہنماؤں میں اختلافات برقرار، ذرائع، کیا مریم نواز ن لیگ کو سیاسی طور پر دوبارہ متحرک کرپائیں گی؟ کا جواب دیتے ہوئےتجزیہ کاروں نے کہا ہےکہ ن لیگ کا مستقبل مریم نواز ہی ہیں،

پارٹی نواز شریف کی ہے اس کے بعد ان کی بیٹی ہی چلائے گی، نواز شریف اور مریم نواز اس وقت پارٹی میں غیرموثر ہیں، اس کی وجہ نواز شریف کی صحت اور دوسری کئی حدود ہیں۔

حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ نواز شریف کو بات کرنے کا ایک موقع ملا تو انہوں نے صرف ایک بات کی کہ کارکن دھرنے میں شریک ہوں، نواز شریف اور مریم نواز اس وقت پارٹی میں غیرموثر ہیں، اس کی وجہ نواز شریف کی صحت اور دوسری کئی حدود ہیں، شہباز شریف کو آزادی مارچ سے کوئی اغماض نہیں انہیں صرف نومبر کے مہینے سے مسئلہ ہے، شہباز شریف چاہتے ہیں آزادی مارچ دسمبر میں ہو اور یہی بات بلاول بھی کہتے ہیں۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز پیشہ ور سیاستدان ہیں، اگر حالات نے اجازت دی اور دوبارہ کوئی جدہ نہیں آگیا تو آخری وقت تک ہاتھ پیر مارتے رہیں گے۔بینظیر شاہ نے کہا کہ ن لیگ کا مستقبل مریم نواز ہی ہیں، پارٹی نواز شریف کی ہے اس کے بعد ان کی بیٹی ہی چلائے گی، مریم نواز کو ابھی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لینا چاہئے۔

تازہ ترین