آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار10؍ ربیع الثانی 1441ھ 8؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کروڑوں کےاثاثے چھپانے پر محمد حفیظ کو نوٹس جاری

ایف بی آر نے کروڑوں روپے کے اثاثے چھپانے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

کروڑوں کےاثاثے چھپانے پر محمد حفیظ کو نوٹس جاری


ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ کرکٹر محمد حفیظ کا گزشتہ پانچ سال یعنی 2014 سے سال 2018  تک کا آڈٹ کیا جارہا ہے، ایف بی آر نے محمد حفیظ کی تمام بینکوں سے تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

حکام کے مطابق کرکٹر محمد حفیظ نے تقریباً 17 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ایف بی آر کو ظاہر نہیں کیے، ایف بی آر نے محمد حفیظ سے اثاثے چھپانے پر جواب طلب کر لیا ہے۔

ا س حوالے سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ وہ ایف بی آر کے نوٹس سے لا علم ہیں اورانہیں نہیں معلوم کہ ایسی خبریں کیوں پھیلائی جارہی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ہر سال باقاعدگی سے ٹیکس ریٹرنز جمع کرواتا ہوں، وکیل کے ذریعے ایف بی آر کو نوٹس اور کاپیاں بھجوائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید