• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی ٹریفک اہلکار نے انوکھی مثال قائم کردی

چینی ٹریفک اہلکار نے انوکھی مثال قائم کردی


یوں تو ٹریفک پولیس کا کام ٹریفک کنٹرول کرنا اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ایکشن لینا ہوتاہے لیکن بعض اوقات یہی اہلکار ایسا کام کرتے ہیں کہ دیکھنے والے تعریف کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

چین کے ٹاؤن زیگونگ میں ایک معذورشخص لکڑی کے اسٹول پر بیٹھ کر سڑک پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا، اس دوران وہاں موجود ٹریفک کنٹرول کرتے پولیس اہلکار نے ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معذور شخص کواسٹول سمیت گود میں اُٹھایا اور سڑک پار کروائی۔

یوں اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھاتے پولیس اہلکار کے اقدام کو جس نے دیکھا سراہے بغیر رہ نہ سکا جبکہ یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین