• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان کے مظاہروں میں ہزاروں طلبا شریک، خواتین کا برتنوں سمیت احتجاج


کراچی (نیوزڈیسک )لبنان کے مظاہروں میں یونیورسٹی اور اسکولوں کے ہزاروں طلبا بھی شامل ہوگئے ،مظاہرین نے بیروت میں احتجاج کیا اور سب چور ہیں ،سب چور ہیں کے علاوہ انقلاب ،انقلاب کے نعروں سے مظاہرہ کیا ،مظاہروں میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہوگئی ہے اور خواتین برتنوں کے ہمراہ احتجاج کیا اور حکومت مخالف مظاہرے کیے ،مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ نئی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق لبنان بھر میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں ۔منگل کی شام ہونے والے مظاہروں میں مظاہرین نے برتن اٹھا رکھے تھے جنہیں بجا کر احتجاج کیا جا رہا تھا۔

تازہ ترین