• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا پر ایک کروڑ ہرجانے کا دعویٰ احوال آج ”خبرناک“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) شیخ رشید، مشاہد حسین اور فضل الرحمان (ڈمیز) کے درمیان دلچسپ ملاکھڑاجمعہ کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں ہوگا۔ شو کے دوران ایک سیگمنٹ میں ناظرین یہ بھی دیکھیں گے کہ ”نئے پاکستان کی بنیاد کپتان نے نہیں ضیا الحق نے رکھی تھی “۔ اس کے علاوہ جو موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے اُن میں ”مولانا پر ایک کروڑ ہرجانے کا دعویٰ، کرتارپور بارڈر نہیں دِل کی راہداری ہے، شیخ کی پیشگوئیاں غلط ہونے لگیں، استعفیٰ لینے آئے وظیفہ لے چلے اور سیاست کا دُمدار ستارہ منظر عام پر“۔ شامل ہیں۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔

تازہ ترین