• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنے کے شرکاء انٹرنیٹ پر آڈیو ویڈیو لائیو شیئر نہیں کرسکیں گے

اسلام آباد (زبیر قصوری) حکومت نے دھرنے سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت عملی بنالی ہے اور دھرنے کی جگہ سے تقریباً 5؍ کلومیٹر کے دائرے میں تھری جی اور فور جی سروس بند کردی ہے اب دھرنے کے شرکاء انٹرنیٹ پر آڈیو اور ویڈیو لائیو شیئر نہیں کرسکیں گے انہیں ویڈیو ریکارڈ کرکے شیئر کرنے کیلئے تقریباً پانچ کلو میٹر دور جانا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی جماعت کی طرف سے اسلام آباد میں جاری دھرنے پر حکومت کی طرف سے نئی حکمت عملی سامنے آ رہی ہے۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کےذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ دو روز سے تمام موبائل فون کمپنیوں کو دھرنے کی جگہ کے قریب کام کرنے والی تمام موبائل فون کے ٹاورز پر تھری جی اور فورجی انٹرنیٹ سروسز کو بند کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ یہ اقدام سکیورٹی کے باعث کیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ سروس 5؍ کلومیٹر کے دائرے میں بند کی گئی ہے ۔

تازہ ترین