• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی جانب سے طلباء کوہراساں کرنے کا نوٹس لیا جائے، بی این پی

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ اورمرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے ایک بیان میں کوئٹہ شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک پولیس اہلکاروں اورایگل اسکواڈ کی جانب سے طلباء اور غریب شہریوں کو دستاویزات اورڈرائیونگ لائسنس کے بہانے بلا جواز ہراساں کرنےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ طلباء کو روک کر دستاویزات کی چیکنگ کے بہانے ان کا قیمتی وقت ضیاع کیا جاتا ہے جو طلباء کو تعلیم سے دور رکھنے کی گھناؤنی سازش اور منصوبہ بندی کا حصہ ہے، صوبے کے طلباء کو مختلف سازشوں اور ہتھکنڈوں سے پسماندہ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے،اس ناانصافی کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی نوٹس لیکر آواز بلند کریں ۔حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غریب طلباء کے ساتھ اپنا یہ سلوک ترک کریں دریں اثناء غلام نبی مری نے گزشتہ روز پریس کلب کوئٹہ کے سامنے ڈسٹرکٹ کچھی کے آل پارٹیز اور ٹریڈ یونین کی جانب سے محکمہ تعلیم میں بوگس بھرتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اورپارٹی کی طرف سے مکمل یکجہتی کیا، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ بی این پی محکمہ تعلیم میں ہونے والے بوگس بھرتیوں پر کسی بھی صورت میں خاموشی اختیار نہیں کریگی ،ان بھرتیوں کے خلاف اعلیٰ عدلیہ نوٹس لیکر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے۔
تازہ ترین