پیپلز پارٹی رہنما علی موسیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ امریکا نے سب سے بڑے تیل ذخائر پر قبضہ کرلیا ہے، اب امریکی تیل کمپنیاں وینزویلا سے تیل نکالیں گی۔
پیپلز پارٹی رہنما علی موسیٰ گیلانی نے امریکا کی جانب سے وینزویلا کے خلاف فوجی کارروائی کے معاملے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے امریکا نے سب سے بڑے تیل ذخائر پر قبضہ کرلیا ہے، یہ پیش رفت عالمی طاقت کے توازن میں بڑی تبدیلی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب وینزویلا کا نظام اب امریکا چلائے گا۔
علی موسیٰ گیلانی نے مزید کہا ہے کہ امریکی تیل کمپنیاں وہاں تیل نکالیں گی، اب امریکا مغرب مشرق وسطیٰ میں تیل سپلائی متاثر ہونے پر محفوظ ہوگا۔