• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کا ایجنڈا عوام کی چمڑی اتارنا ہے، پیر صابر شاہ

پشاور( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ سینیٹرپیر صابر شاہ نے کہا ہے کہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنیوالے جعلی حکمرانوں کا ایجنڈا اصلاحاتی نہیں بلکہ کرپشن مال کمائو لوٹ کھسوٹ مہنگائی کے ذریعے عوام کی چمڑی اتارنا غریبوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننا جھوٹے دعوئوں کے ذریعے عوام کو دھوکہ دینا بار بار یوٹرن لینا ملک کو تباہی سے دو چار کرنا اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث علی بابا چالیس چوروں و بڑے مگر مچھوں کی سرپرستی کرنا حکمرانوں کی کرپشن بے نقاب کرنے والوں کو انتقام کا نشانہ بنانا سیاستدانوں کو گالیاں دینا شرافت کی سیاست کا جنازہ نکالنا اور گندی سیاست کو پروان چڑھانا ہے انہوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے خلاف نفرت بڑھتی جا رہی ہے عوام بے زار اور نوجوان مایوس ہو چکے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے 80فیصد لوگ پچھتا رہے ہیں وزیراعظم کا استعفیٰ اور نئے انتخابات کا مطالبہ قومی مطالبہ بن چکا ہے حکمرانوں کے خلاف الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے حکمرانوں کی کشتی ڈوبنے والی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے بھگوڑوں نے حکمرانوں کی ڈوبتی کشتی سے چھلانگ لگانے کی تیاری شروع کر دی ہے انتقامی کارروائیوں سے مسلم لیگ کا راستہ نہیں روکا جا سکتا میاں محمد نواز شریف میاں شہباز شریف اور مریم نواز کی میرٹ پر رہائی حق کی فتح ہے بڑھتے ہوئے عوامی دبائو سے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپنے لگی ہیں پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان اسمبلی کی طرف سے مہنگائی پر غم و غصے کا اظہار اور وزیراعظم کی موجودگی میں یہ واویلا کرنا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں عوام کا سامنا نہیں کر سکتے حکمرانوں کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔
تازہ ترین