• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن عوام کی اکثریت ترکی کو نیٹو اتحاد سے نکالنے کی حامی

انقرہ (این این آئی) ایک نئے عوامی سروے میں کہاگیا ہے کہ جرمنی کے58فیصدلوگ یہ چاہتے ہیں کہ شام میں حالیہ فوجی حملے کے سبب ترکی کو نیٹو اتحاد سے نکال دیا جائے۔ایک جرمن اخبارکی ویب سائٹ کے مطابق یہ سروے یوگوومرکز کی جانب سے کرایا گیا۔ اس دوران 25 سے 28 اکتوبر تک 2000 سے زیادہ بالغ جرمن شہریوں سے خصوصی بات چیت کی گئی۔نتائج کے مطابق58فیصدجرمن یہ سمجھتے ہیں کہ ترکی کو شمالی اوقیانوس کے اتحاد نیٹوسے باہر کر دیا جائے۔ یہ اتحاد یورپ اور شمالی امریکا کے 29 ممالک پر مشتمل ہے۔ سروے میں صرف18فیصدنے اس خیال کی مخالفت کی، سروے کے مطابق جرمن شہریوں میں61 فیصدنے رجب طیب ایردوان کی حکومت پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی تائید کی جب کہ69فیصدکے نزدیک ترکی کو ہتھیاروں کی برآمدات پر مکمل پابندی لگا دینی چاہیے۔
تازہ ترین