• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت علما برطانیہ کی توحید و سنت کانفرنس کل بولٹن میں ہوگی

بولٹن (پ ر) جمعیت علماء برطانیہ کی سالانہ توحید و سنت و ختم نبوت کانفرنس10نومبر2019ء بروز اتوار بعد نماز ظہر جامع مسجد ابوبکر126ڈورسیٹ اسٹریٹ بولٹن پر منعقد ہورہی ہے، تلاوت قرآن کریم زینت القراء، قاری محمد عباس اور حافظ محمد عثمان شیرازی کریں گے، حمد و نعت حافظ میزان الرحمٰن، قاری سید ابرار حسین شاہ ترمذی، حافظ احمد اللہ اعوان پیش کریں گے۔ کانفرنس کی صدارت مولانا سید اسد میاں شیرازی، امیر جمعیت علما برطانیہ بولٹن، سرپرستی مولانا رضا الحق سیاکھوی، سرپرست جمعیت علما برطانیہ نوٹنگھم اور حضرت مولانا قاری عبدالرشید ناظم نشرواشاعت جمعیت علما برطانیہ اولڈہم کریں گے، جبکہ مہمان خصوصی برائے انگلش بیان مولانا محمد رفیق صوفی (استاد دارالعلوم بلیک برن) مہمان خصوصی برائے اردو بیان خطیب اسلام مولانا محمد اکرم اوکاڑوی سیکرٹری جنرل جمعیت علما برطانیہ ہڈرز فیلڈ ہوں گے۔ اراکین مجلس عاملہ جمعیت علمائے برطانیہ مولانا سید جمال بادشاہ گیلانی، مولانا قاری شاہ حسین الحسینی، مولانا گل محمد، مولانا مفتی محمد ادریس قاسمی، مولانا عمیر نثار، مولانا احسان الحق میر، مولانا مدثر اکرم، مولانا عادل فاروق نے بتایا کہ پروگرام انشاء اللہ تعالیٰ بعد نماز مغرب4:30تا نماز عشاء7بجے ہوگا۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والے احباب سے گزارش ہے کہ نماز مغرب میں پہنچنے کی کوشش کریں۔
تازہ ترین