• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: دولت مشترکہ نمائش 2019 آج ہوگی، پاکستانی ہائی کمیشن بھی سٹال لگائے گا

لندن (جنگ نیوز) دولت مشترکہ نمائش 2019 ہفتہ سے لندن کے کینسنگٹن ٹائون ہال ہورنٹن سٹریٹ پر شروع ہو رہی ہے، جس میں پاکستانی ہائی کمشنر کی اہلیہ نفیس زکریا اور دیگر ہائی کمیشن میں تعینات خواتین کی سرکردگی میں پاکستانی سٹال بھی لگایا جائے گا۔ ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا بھی صبح 11 بجے سٹال کا دورہ کریں گے۔ ہائی کمیشن کے جاری اعلامیہ کے مطابق سٹال پر پاکستانی ہینڈی کرافٹس، ملبوسات، جیولری اور دیگر ہاتھ سے بنی ہوئی اشیا اور ثقافتی مصنوعات دستیاب ہوں گی۔
تازہ ترین