• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امت مسلمہ باہمی اتحاد و یگانگت کو فروغ دے،شیعہ علماء کونسل پاکستان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ جشن میلاد النبیؐ 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت کے طور پر منایا جائے گا ،پیغمبر اسلام کی سیرت طیبہ اُمت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ باہمی اتحاد و یگانگت کو فروغ دیتے ہوئے جزوی نوعیت کے اختلافات کو پس پشت ڈالے اور موجودہ پرفتن دور اور سنگین حالات میں رحمت اللعالمین کی سیرت و کردار سے درس لیتے ہوئے باہمی اختلافات اور فروعی وجزوی مسائل کے حل کے لئے امن ، محبت، رواداری، تحمل اور برداشت کا راستہ اختیار کیا جائے تاکہ امت مسلمہ میں بلاتفریق مسلک و مکتب اختلافات کا خاتمہ ممکن ہو۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے مشترکہ پروگرامز اور اجتماعات منعقد کئے جائیں۔

تازہ ترین