• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سیاست کیلئے زندگی پڑی ہے، میاں صاحب کی صحت سب سے اہم، والدین بار بار نہیں آتے، مریم نواز

والدین دوبارہ نہیں ملتے، اس وقت میری پوری توجہ والد کی صحت پر مرکوز ہے، مریم


لاہور (جنگ نیوز،خبرایجنسی) نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہےکہ علاج کے حوالےسےتمام معاملات شہباز شریف دیکھ رہے ہیں، اس وقت میاں صاحب کی صحت سب سے زیادہ اہم، سیاست کیلئے زندگی پڑی ہے،میں ایک سال پہلے اپنی ماں کھو چکی ہوں، والدین دوبارہ نہیں ملتے، اس وقت میری پوری توجہ اپنے والد کی صحت پر مرکوز ہے ،خواہش ہے میں نواز شریف کے ساتھ جائوں ،اگر وہ چلے گئے اور میں نہ جا سکی تو میرے لئے بڑا مشکل ہوگا۔

احتساب عدالت لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہاہے کہ ڈیل کی باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، نواز شریف کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے ،جو علاج پاکستان میں میسر تھا وہ فراہم کیا گیا اب ان کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں، پوری دنیا میں جہاں بھی ان کا علاج ممکن ہے انہیں ضرور جانا چاہیے۔

تازہ ترین