• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ ،خاتون سمیت دو زخمی، پاک فوج کا بھر پور جواب

سیری ،تتہ پانی ، عباس پور (نمائندگان جنگ) کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ ،خاتون سمیت دو زخمی ہو گئے ،پاک فوج نے بھر پور جواب دیابٹل منڈہول سیکٹر میں شدید شیلنگ،ہجیرہ روڈ پر ٹریفک معطل، پاک فوج نے بھارتی مورچوں کے پرخچے اڑا دیئے، کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاؤں چتر پر بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے سیری چتر موہڑہ کی رہائشی خاتون شاہین زوجہ عجائب عمر 45سال پیٹھ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گئی،لائن آف کنٹرول پر بٹل منڈہول سیکٹر میں بھی بھارتی افواج کی شدید گولہ باری،سویلین آبادی کے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔

تازہ ترین