• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرتارپور،معاملہ الجھاؤ کا شکار ،بھارت

اسلام آباد(فاروق اقدس /نمائندہ جنگ) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کرتاپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں بھارت سے آنیوالے پہلے جتھے میں سابق وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ، پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ، وفاقی وزیر ہرسمرت کور بادل اور ہر دیپ پوری جبکہ فلمی ادارکاروں میں گرداس پور اور سنی دیول کے علاو ہ بڑی تعداد میں ارکان پارلیمنٹ بھی شامل ہیں تاہم افتتاحی تقریب سے ایک دن پہلے تک بھارت کی جانب سے ناقابل فہم اعتراضات الزامات کی شکل میں اٹھائے جارہے ہیں ، بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کانئی دہلی میں میڈیا کیساتھ گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان سے آنیوالی متضاد رپورٹوں کی وجہ سے معاملہ الجھاؤ کا شکار ہوگیا ہے، کرتارپور گردوارہ کی یاترا پرجانیوالے بھارتی یاتریوں کیلئے ضروری دستاویزات کے متعلق پاکستانی میڈیا میں شائع ہونیوالی خبروں کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ پاکستان سے آنے والی خبریں گمراہ کن ہیں۔ پہلے وہ کہتے ہیں کہ پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ، پھر کہتے ہیں اب ضرورت ہوگی ۔

تازہ ترین