• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدعنوان سیاستدانوں نے ملک وقوم کے پلیٹ لیٹس کم کر دیئے ‘فواد

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے الزام لگایا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پہلے افغانستان بچے بھیجتے تھے اور اب یہاں لے آئے ہیں‘فضل الرحمن کے خاندان کا ایک بچہ بھی آزادی مارچ میں شریک نہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جے یوآئی کی اعلیٰ قیادت گھروں میں بیٹھی ہے اور کارکنان کو مشکلات کا سامنا ہے‘انہوں نے کہا کہ بد عنوان سیاست دانوں نے ملک و قوم کے پلیٹ لٹس کم کر دیئے ہیں‘ ہم پر مہربانی کریں‘ ہم چاہتے ہیں کہ قوم کا لوٹا گیا پیسہ واپس کیا جائے ‘انہوں نے کہا کہاکہ اقلیتوں اور کرتارپور کے لیے جو زبان استعمال کی گئی وہ سب نے دیکھی تاہم حکومت اور اسلام آباد کو کوئی خطرہ نہیں‘پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا۔نواشریف کی صحت کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سابق وزیراعظم کو صحت دے، وہ پہلے مریض ہیں جو تشویشناک حالت میں گھر منتقل ہوئے جبکہ باقی گھر سے اسپتا ل منتقل ہوتے ہیں، نواز شریف نے بھی عوام کے اور ہمارے وائٹ بلڈ سیلز کم کردیئے ہیں۔
تازہ ترین