آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار10؍ ربیع الثانی 1441ھ 8؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نریندر مودی حکومت کے خلاف تنقید پر نشانہ بنایا جارہا ہے‘بیٹا سلمان تاثیر

کراچی(نیوزڈیسک) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے آتش تاثیر کی شہریت بھارت نے یہ کہہ کر منسوخ کردی تھی کہ انہوں نے اپنے والد کی تفصیلات چھپائی تھی جب کہ انہیں اس حوالے سے نوٹس بھی بھجوایا گیا تھاجس پر آتش تاثیر نے سوشل میڈیا پر بھارتی وزارت داخلہ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے نوٹس کا جواب دے دیا تھا، آتش تاثیر نے اپنے دعوے کے حق میں ای میل کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ان کی والدہ بھارتی شہری اور ان کی تنہا سرپرست تھیں، انہیں نریندر مودی حکومت کے خلاف تنقید پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ادھر صحافیوں کی صحافیوں کے تحفظ کی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے بھارتی اقدام کی مذمت کی ہے۔ واشنگٹن میں تنظیم کے ایشیا پروگرام کوآرڈی نیٹر اسٹیون بٹلر نے کہا کہ تنقیدی آرٹیکل کی اشاعت کے بعد صحافی کے امیگریشن اسٹیٹس کو نشانہ بنانا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیا جنتا پارٹی کو تنقید اور پریس کی آزادی برداشت نہیں ہے۔واضح رہے کہ آتش تاثیر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر اور بھارتی صحافی تولین سنگھ کے بیٹے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید