آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

دیکھئے: نوجوت سنگھ سدھو کا جذباتی خطاب

نوجوت سنگھ سدھو کا جذباتی خطاب


بھارتی سیاستدان و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپور راہدری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان وہ سکندر ہیں جنہوں نے کروڑوں سکھوں کے دل جیت لیے۔

نوجوت سنگھ سدھو اپنے خطاب کے دوران جذباتی ہوگئے اور انہوں نے  کرتارپورراہداری کے افتتاح پر عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسے کچھ لوگ ہوتے ہیں جو تاریخ بناتے ہیں انہوں نے سکھوں کے دل جیت لیے ہیں۔

نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ عمران خان آپ کو احساس نہیں کہ سکھ قوم آپ کو کہاں لے جائے گی، آپ نے سکھ قوم کے دلوں کو فتح کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیرِ اعظم نے کرتار پور راہداری کا افتتاح کر دیا

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کسی نفع کے لیے نہیں رب کے واسطے اس راہداری کا افتتاح کیا ہے، کچھ عمران خان جیسے لوگ ہوتے ہیں جو تاریخ بنایا کرتے ہیں۔

سدھو نے یہ بھی کہا کہ سکھوں کی 4 نسلیں اپنے والد کے گھر آنے کے لیے ترستی رہیں، سکھ قوم کی آواز بن کر بول رہا ہوں، آج جپھی رنگ لے آئی ہے، عمران خان نے جو احسان کیا وہ ناقابلِ فراموش ہے، ان کا دل سمندر ہے۔

قومی خبریں سے مزید