• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب میں ہلاک خاتون ڈربی شائر کی سابق ہائی شیرف اینی ہال تھی

لندن ( جنگ نیوز) پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سیلاب میں ہلاک ہونے والی خاتون ڈربی شائر کی سابق ہائی شیرف اینی ہال تھی ۔ اینی ہال کی فیملی نے بتایا ہے کہ اینی کے اچانک انتقال پر ہم بہت غمزدہ اور صدمے سے دوچار ہیں ۔ پولیس نے بتایا ہے کہ سیلاب میں ہلاک ہونے والی خاتون ڈربی شائر کی سابقہ ہائی شیرف اینی ہال تھی۔جمعہ کو اس کی لاش کو میٹلوک کے قریب دریا سے کھینچ کر نکالا گیا تھا کیونکہ مسلسل بارش سے یارک شائر اور مڈلینڈز میں سیلاب آگیا تھا ۔ ڈربی شائر کے چیف کانسٹیبل پیٹر گڈمین نے کہا کہ وہ اپنی دوست کی اچانک موت سے شدید غمزدہ ہیں ۔
تازہ ترین