• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوتھیان کے علاقے میں مہلک ڈپتھیریا کے دو کیسزکا انکشاف

لندن ( جنگ نیوز) سکاٹ لینڈ میں دو افراد کا ممکنہ طور پر مہلک ڈپتھیریا انفیکشن کا علاج کیا جارہا ہے۔ این ایچ ایس لوتھیان نے تصدیق کی ے کہ دونوں کیسز ڈپتھیریا سے متعلق ہیں اور خیال ہے کہ دونوں مریض ایڈنبرا کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ ہیلتھ بورڈ نے بتایا کہ متاثرہ افراد حال ہی میں بیرون ملک سے واپس آئے تھے۔پبلک ہیلتھ ماہرین نے کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ زیادہ تر لوگوں کو بچپن میں لگائے جانے والے حفاظتی ٹیکوں کے ذریعے اس سے محفوظ رکھا جاتا ہے ۔ این ایچ ایس لوتھیان پبلک ہیلتھ ڈائریکٹر ایلیسن میک نے کہا کہ ان مریضوں کے تمام قریبی لواحقین کی شناخت ہو گئی اور ان سے رابطہ کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین