• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدعا علیہان کو تمام اپیلیں ختم ہوجانے کے بعد ہی قید کیا جاسکتا ہے، برازیلین سپریم کورٹ کی سابق صدر کی رہائی کےفیصلے میں رولنگ

کراچی (نیوز ڈیسک) برازیل کی سپریم کورٹ نے سابق صدر لوئز لولا ڈا سلوا کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے فیصلہ دیا کہ مدعا علیہان کو اعلیٰ عدالتوں میں تمام اپیلیں ختم ہوجانے کے بعد ہی قید کیا جاسکتا ہے۔ 

برازیل کی اعلیٰ عدلیہ کے اس فیصلے سے سابق صدر لولا کے ساتھ ساتھ 5 ہزار دیگر قیدیوں کی رہائی کیلئے بھی راہ ہموار ہوئی۔ 

عدالت کے فیصلے سے سابق صدر کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ دائیں بازو کے صدر جیر بولسونارو کے پیروکاروں کو دھچکا لگا ۔ سرخ صدری میں ملبوس سینکڑوں حامیوں نے وفاقی پولیس ہیڈ کوارٹرز کے باہر انہیں مبارک باد دی۔ 

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی قید کے دوران باہر کیمپ لگائے رکھا۔ 

لولا کو اپریل 2018 میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر مجرم قرار دیتے ہوئے 12 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

تازہ ترین