• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے راہداری کھول کر دل جیت لئے،سکھ برادری

کرتارپور (اے پی پی) بھارت سمیت دنیا بھر سے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے ہزاروں سکھ یاتریوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے راہداری کھول کر سکھ برادری کے دل جیت لئے ہیں اور ہمیشہ کیلئے ان کا نام ہمارے دلوں میں نقش ہوگیا ہے۔ سکھ یاتریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیرمقدمی جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کھول کر اپنے وعدے کو پورا کیا، یہ سکھ برادری کی ایک دیرینہ خواہش تھی کہ وہ اپنے مقدس مقامات خاص طور پر کرتارپور صاحب کی زیارت کریں۔

تازہ ترین