• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن ،بارودی سرنگ دھماکے میں9سالہ بچہ جاں بحق

صنعا(جنگ نیوز)یمنی دارالحکومت کے مشرقی علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک 9 سالہ بچہ جاں بحق اور اس کی بہن اور بھائی زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے ربیع یام میں بچے بکریاں چرا تھے کہ اچانک زوردار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 سالہ مارش ربیع موقع پر ہی دم توڑ گیا، دھماکے کی زد میں آکر اس کا 7 سالہ بھائی ھمام اور 6 سالہ بہن صنع اللہ بھی زخمی ہوگئی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تازہ ترین