• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2سب انسپکٹرز سمیت 4اہلکاروں کی عدالت میں طلبی

املتان (سٹاف رپورٹر)سیشن کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں دو سب انسپکٹرز سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو سمن جاری کرتے ہوئے بطور گواہ 28 نومبر کو عدالت میں طلب کرلیا ۔ سیشن کورٹ نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمات میں ملوث دو ملزمان رمضان،اسلام الدین کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔سیشن کورٹ نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم اقبال حسین عرف بالا کو جرم ثابت ہونے پر 2 سال 3 ماہ قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔سیشن کورٹ نے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم علی رضاکی عبوری ضمانت میں پولیس سے 12 نومبر کو ریکارڈ طلب کرلیا ۔سیشن کورٹ نے ایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے کو منی لانڈرنگ کے مقدمہ کا چالان مقدمہ کی آئندہ سماعت 26 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔سیشن کورٹ کےجج محمد نواز بھٹی نے تین کلو چرس برآمدگی کے مقدمہ میں ملوث ملزم شفیق مسیح کو جرم ثابت ہونے پر ایک سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ جبکہ ملزم عظیم عرف چٹنی کو 8 ماہ قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔جسٹس آف پیس نے میٹرو بس روٹ کے لئے خریدی گئی جگہ کی رقم اصلی مالک کو ادا کرنے کی بجائے دوسرے افراد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے ایم ڈی اے افسران کے خلاف الزام کامقدمہ درج نہ کرنے کی شکایت پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان سے 14 نومبر کو جواب طلب کرلیا ۔سیشن کورٹ نے ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک کو حبس بے جا کی درخواست میں دو کمسن بچوں تین سالہ اسد اور دو سالہ عثمان کو بازیاب کراکے 12 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم ہے۔مجسٹریٹ کورٹ نے شہری کو چھری مارکر مضروب کرنے کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان کامران حسن، وقاص حسن اور عمران حسن کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمے سے بری کر دیا ۔مجسٹریٹ کورٹ نے بغیر سفری دستاویزات کے بارڈر کراس کرنے والے ملزم امجد حفیظ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔مجسٹریٹ کورٹ نے نجی کمپنی کے جعلی پروڈکٹ بنانے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم نبیل کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔مجسٹریٹ کورٹ نے تین شہریوں کو سعودی عرب ملازمت کے ویزے پر بھجوانے کے بہانےرقم بٹورنے کے مقدمات میں ملوث ملزم سلطان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ۔جسٹس آف پیس نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون عدیلہ جاوید کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان کو اپنی آئینی حدود میں رہنے کا حکم دیا ہے۔جسٹس آف پیس نے دعویٰ تنسیخ نکاح دائر کرنے والی خاتون عائشہ بی بی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین