• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارہ ربیع الاول پر رینجرز کی جانب سےسخت سیکیورٹی انتظامات

پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے صوبے بھر میں 12ربیع الاول کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

عید میلادالنبیﷺ کے اس مبارک موقع پر پاکستان رینجرز (سندھ) کی بھاری نفری کراچی اور اندرون سندھ میں مرکزی جلوسوں کی نگرانی کر رہی ہے۔

اس حوالے سے جلوسوں اور مساجد کے اطراف میں بھی رینجرز کے افسران و جوان مستعدی کے ساتھ موجود رہے اور صورتحال کی کڑی نگرانی کرتے رہے۔

شہر کراچی میں مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی جلوس کی گزرگاہوں کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین