امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام حکومت کی معاشی، سیاسی اور خارجی پالیسیوں سے پریشان ہیں۔
مالاکنڈ کے علاقے ڈھنڈ ڈھیری میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ دھرنا دینا جمہوری و آئینی حق ہے، مولانا فضل الرحمٰن نے دھرنا دے کر اپنا آئینی حق ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو 14مہینوں میں احتجاجی دھرنوں پر مجبور کردیا ہے۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ کراچی سے چترال تک لوگ حکومت کی معاشی، سیاسی اور خارجی پالیسوں کی وجہ سے پرشان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا علاج باہر ہونا چاہیے، ان کی طبیعت ناسازہے، ہماری دعاہے کہ وہ جلد صحتیاب ہوں۔