کوئٹہ میں آٹے کی قیمت کو ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ پر لگ گئے ،20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔
صوبائی دارالحکومت میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے اضافے کے بعد 1 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔
کوئٹہ میں ایک ہفتے میں یہ دوسری جبکہ ایک ماہ کے دوران آٹے کے تھیلے کی قیمت میں یہ تیسری مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔
آٹے کی قیمت میں مجموعی طور پر ایک ماہ کے دوران 130 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے،کوئٹہ میں روٹی کے نئے ریٹ مقرر نہ کیے جانے کے خلاف نان بائیوں نے ہڑتال کی ۔
رواں ہفتے کے شروع میں آٹے کا تھیلا 950 روپے تھا جبکہ گزشتہ ماہ یہی 20 کلو آٹے کا تھیلا 870 روپے میں فروخت کیا جارہا تھا ۔