پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت سابق صدر آصف زرداری کو طبی ماہرین اور ذاتی معالج تک رسائی نہیں دے رہی ہے۔
سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی صحت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے، ان کے علاج کے لیے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ نہیں بٹھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت ڈاکٹرزکی ہدایات کے باوجود آصف زرداری کی زندگی کے ساتھ کھیل رہی ہے، ہمیں سابق صدر کی میڈیکل رپورٹس تک نہیں دی جا رہی ہیں۔
شیری رحمان نے کہا کہ حکومت ہوش سے کام لے، ایسا نہ ہو کہ حکومت انتقام کی آگ میں خود ہی جل جائے۔