آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ربیع الثانی 1441ھ 10؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بھارتی سیاست دان و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے دُنیا بھر میں سکھ برادری کی 14 کروڑ آبادی غلط بتادی۔

نوجوت سنگھ سدھو کا جذباتی خطاب


گزشتہ دِنوں بھارتی سیاست دان و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے لیے پاکستان آئے تھے اور اُنہوں نے تقریب میں  موجود سکھ برادری اور دیگر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’عمران خان نے 14 کروڑ سکھوں کے دِل جیتے ہیں ۔‘

سدھو نے کہا تھا کہ ’سکندر اعظم نے طاقت کے زور پر دُنیا فتح کی لیکن عمران خان نے پیار اور محبت سے  ناصرف 14 کروڑ سکھوں بلکہ پوری دُنیا  کے دِل جیت لیے ہیں۔‘

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو کی جانب سے سکھوں کی آبادی غلط بتائی گئی جبکہ حقیقت میں دُنیا بھر میں سکھوں کی تعداد 3 کروڑ کے قریب ہے۔

واضح رہے کہ سکھوں کی غلط آبادی بتانے کے بعد سے سدھو کو بھارتی ٹوئٹر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید