• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کیلئے ایئر ایمبولینس کا انتظام کرلیا گیا

نواز شریف کیلئے ایئر ایمبولینس کا انتظام کرلیا گیا


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کو بیرون ملک لےجانے کے لیے ایئر ایمبولینس کا انتظام کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’’روانگی میں تاخیر نواز شریف کی جان کیلئے خطرہ ہے‘‘

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کی صحت سے متعلق ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نواز شریف کی نازک صحت دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز نےایئر ایمبولینس طلب کرنے کا کہا تھا، ایئر ایمبولینس بدھ کو پہنچے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد قابلِ سفر سطح پر لانے کے لیےڈاکٹرز کل اُنہیں تیار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ECL معاملہ، نوازشریف کی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں، ڈاکٹرز کی تشویش ہر لمحہ بڑھتی جا رہی ہے۔

تازہ ترین