آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ9؍ربیع الثانی1441ھ 7؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

دنیا کی مہنگی ترین گھڑی پونے پانچ ارب سے زائد میں فروخت

 کراچی(نیوزڈیسک)دنیا کی مہنگی ترین گھڑی پونے پانچ ارب روپے سے زائد میں فروخت کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق،یورپی ملک سوئٹرزلینڈ کی مہنگی اور دیدہ زیب گھڑیاں بنانے والی 180 سالہ پرانی کمپنی پیٹک فلپ کی ایک گھڑی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوگئی۔پیٹک فلپ کمپنی کو 1839 میں بنایا گیا تھا اور اس کمپنی نے ملکہ برطانیہ سمیت کئی اہم عالمی سیاسی و سماجی رہنماں سمیت شوبز و اسپورٹس شخصیات کے لیے خصوصی گھڑیاں بھی بنائیں۔ ماضی میں بھی اس کمپنی کی بنائی گئی گھڑیاں ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوئی ہیں، تاہم پہلی بار اس کمپنی کی گھڑی فلپ گرینڈ ماسٹر چم 6300اے 3 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر یعنی4ارب 82کروڑ43لاکھ75ہزار روپے میں فروخت ہوئی ہے۔امریکی اقتصادی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق پیٹک فلپ کی جانب سے بنائی گئی واحد گھڑی کو ایک فلاحی منصوبے کے تحت فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔اس گھڑی کو جنیوا کے ایک آکشن ہائوس میں فلاحی منصوبے کے لیے درکار رقم کے لیے فروخت کے لیے پیش کیا گیا اور امید کی جا رہی تھی کہ گھڑی زیادہ سے زیادہ ایک سے ڈیڑھ کروڑ

روپے میں فروخت ہوگی۔تاہم گھڑی کو ریکارڈ قیمت 3 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر پاکستانی تقریبا پونے پانچ ارب روپے میں فروخت کیا گیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی کمپنی کی گھڑی اتنی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئی۔

دنیا بھر سے سے مزید