• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیوم آباد، نجی اسپتال سے نومولود غائب، مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قیوم آباد میں واقع نجی اسپتال سے نومولود بچے کے مبینہ طور غائب ہونے کامقدمہ درج کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں ساجد نامی شخص نے قیوم آباد میں واقع نجی اسپتال کے عملے اور انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے،مدعی کا موقف ہے کہ اسکی اہلیہ کی ڈیلوری سے ایک روز قبل ہونے والےالٹراساؤنڈ میں میری بیوی کے جڑواں بچے تھے، تاہم صرف ایک بچہ ہمارے حوالے کیا گیا، مدعی کے مطابق اسکے بچے کو مبینہ طور پر غائب کیا گیا ہے۔
تازہ ترین