کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ خدانخواستہ نوازشریف کو کچھ ہوگیا تو ملکی سیاست مزید تلخ ہوجائے گی، وزیراعظم، وفاقی کابینہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سےنکالنےکیلئےبڑادل کریں ۔ ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ایسا کوئی اقدام نہ کیا جائے جس کا بعد میں ازالہ نہ ہوسکے، معاملے کو سرکاری گورکھ دھندے میں الجھا گیا تو ملک میں افرا تفری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنا چاہیے، نواز شریف کی درخواست پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے، معاملہ جلد حل نہ کیا گیا تو ملکی معیشت کونقصان پہنچے گا، عوام کےلئےبھی مشکلات بڑھیں گی۔