• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل آفیسرز کی ایک ہزاراسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر )محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نے میڈیکل آفیسرز کی ایک ہزار اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقل بنیادوں پر کی جائے گی جس کے لئے 920 اسامیاں اوپن میرٹ ،30 اسامیاں معذور امیدواروں اور 70 اسامیاں اقلیتی امیدواروں کے لئے مختص کی گئی ہیں۔صرف مرد ڈاکٹر میڈیکل آفیسرز کے لئے درخواستیں دینے کے اہل ہوں گے۔عمر کی حد 22 سال سے 50 سال مقرر کی گئی ہے۔ڈاکٹرز 25 نومبر تک آن لائن طریقے سے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقل بنیادوں کی ویب سائٹ پر درخواستیں جمع کراسکیں گے۔
تازہ ترین