• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف اور نواز شریف کے کیسز کی نوعیت الگ ہے، فروغ نسیم

مشرف اور نواز شریف کے کیسز کی نوعیت الگ ہے، فروغ نسیم


وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پرویز مشرف اور نواز شریف کے کیسز کی نوعیت الگ ہے، نیب کو اپنا کام کرنے دینا چاہیے۔

وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے جیو نیوز کے نمائندے اعزاز سید سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ سنانے کے وقت کا ابھی تعین نہیں کیا گیا ہے، کابینہ کا حتمی فیصلہ ہماری سفارشات دینے کے بعد ہوگا، جتنا جلد ممکن ہوسکے گا ہم اپنی تجاویز کابینہ کو بھیج دیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ماضی میں کوئی ایسی مثال نہیں ملتی کہ مجرم کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا ہو۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے بھائی نواز شریف کیلئےضمانتی بانڈ دینے سے انکار کیا ہے، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کہ صبح بتائیں گے۔

تازہ ترین