نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی غیرمشروط اجازت دی جائے۔
ٓڈاکٹر عدنان نے ٹوئٹ میں لکھا کہ چیئرمین کمیٹی نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ آج صبح تک نیب کا جواب آنے تک محفوظ کر لیا ہے۔
انہوں نے ایک مرتبہ پھر نواز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر زور بھی دیا۔
خیال رہے کہ وزیر قانون فروغ نسیم کی زیرصدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں شہزاد اکبر، میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ایاز اور ن لیگ کی طرف سے عطاء تارڑ اور نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی شریک ہوئے تھے۔