• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقبال امام کو خواتین ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اقبال امام کو پاکستان خواتین ٹیم کامستقل ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیاہے۔اس طرح پی سی بی نے مقامی کوچز کواہم ذمے داریاں سنبھالنے کی پالیسی برقرار رکھی ہوئی ہے۔تقرری کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا ۔ بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں اقبال امام نے کوچ کی زمہ داریاں نبھائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال امام کی تقرری کے بعد بسمہ معروف ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار رہیں گی۔ پاکستان ویمن ٹیم کی آئندہ اسائنمنٹ انگلینڈ کے خلاف سیریز ہے۔
تازہ ترین