• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریکٹس میچ میں رضوان انجرڈ،وکٹ کیپنگ عابد علی نے کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کے بائیں ہاتھ کے ناخن پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند لگی جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر گرائونڈ سے باہر جانا پڑا اور میچ میں بقیہ عرصے کے دوران عابد علی نے وکٹ کیپنگ کی۔ منگل کو پرتھ میں پریکٹس میچ کے دوران محمد رضوان زخمی ہوکر گرائونڈ سے باہر چلے گئے۔ پاکستان ٹیم کے میڈیا منیجر کے مطابق فزیو نے رضوان کو آئسنگ کرنے کا مشورہ دیا ہے ، چوٹ سیریس نوعیت کی نہیں ہے۔ سرفراز احمد کی جگہ لینے والے محمد رضوان آسٹریلیا کے دورے میں واحد اسپیشلسٹ وکٹ کیپر ہیں۔ وہ اب تک خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔ آسٹریلیا اے کے خلاف میچ کے دوسرے دن بیٹنگ کے دوران ان کے انگوٹھے پر گیند لگی، جس پر طبی امدادکے بعد وہ تکلیف کے باوجود کریز پر موجود رہے اورچھ رنز بناکر آوٹ ہوئے۔
تازہ ترین