• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر علامہ ساجد میر کی سعودی وزیر مذہبی امور الشیخ عبدالطیف آل الشیخ سے ملاقات

لاہور، ریاض (جنگ نیوز ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر علامہ ساجد میر نے وفد کے ہمراہ وزیر مذہبی امور سعودی عرب الشیخ عبدالطیف آل الشیخ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، سعودی وزیر نے پروفیسر ساجد میر کو سعودی عرب آنے پر خوش آمدید کہا، ان کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات اخوت، محبت اور ایمان کے رشتے پر قائم ہیں،پاکستان عالم اسلام کا عظیم ملک ہے اور سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مستقبل میں تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،پاکستان اور سعودی عرب کے علماء کے درمیان تعلیمی، دعوتی اور اصلاحی جدوجہد کیلئے روابط کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جائے گا،انہوں نے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی عظیم دینی و سیاسی خدمات کو سراہا اور انکی دفاع حرمین شریفین کے جدوجہد کو قابل ستائش قرار دیا۔علامہ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے علماء کے مابین تعلقات نظریاتی اور باہمی اعتماد اور تعاون پر مشتمل ہے، حرمین شریفین کے دفاع، سلامتی اور استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

تازہ ترین